ہمارا خلوص ہمیشہ دوسرے شخص کے لیے ایک بارش کے قطرے کی مانند ہوتا ہے جو اس شخص کے وجود پر برس کر اسکو سکون مہیا کرتا ہے لیکن وە قطرە آخر پھسل کر اس شخص کے قدموں میں جا گرتا ہے اور آخر ہمارا خلوص اسکے قدموں تلے جذب ہوکر غائب ہو جاتا ہے اور اس دن ہمیں اس شخص کی نظر میں ہمارے خلوص کی اصل قدر و وقعت کا اندازا ہوتا ہے.
از:۔
منیب اختر رضآ